منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی سینیٹ نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں کی منظوری دے دی

datetime 11  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کے حالیہ راکٹ کے تجربے کے بعد امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کی منظوری دی ہے۔امریکی کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا اطلاق اْن افراد پر ہو گا جو پیانا یانگ کو اسلحہ فراہم کرتے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔اس سے قبل جنوبی کوریا کے ملازمین نے کیسونگ صنعتی پارک سے اخراج شروع کر دیا ہے۔ یہ صنعتی پارک دونوں کوریائی ممالک کی اشتراک سے کام کرتا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کیسونگ صنعتی پارک سے حاصل ہونے والی آمدن ’ میزائل پروگرام‘ پر خرچ کر رہا ہے۔کیسونگ صنعتی پارک سے حاصل ہونے والی آمدن شمالی کوریا کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔امریکی سینیٹ سے منظور ہونے والی پابندیوں میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تجارت یا اْس کے لیے مالی معاونت فراہم کریں، شمالی کوریا کے راکٹ پروگرام سے وابستہ ہوں، اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں۔امریکی کی نئی پابندیوں کا اطلاق منیشات کے اسمگلروں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں، پر تعیش اشیا درآمد کرنے والوں اور امریکہ کے سائبر سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والوں پر بھی ہو گا۔امریکہ نے پہلے ہی ان تمام چیزوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نئے قانون کے تحت پابندیوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔اس قانون کے تحت امریکہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کے بارے میں 5 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ریڈیو نشریات شروع کر سکتا ہے۔اس سے پہلے بھی امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسی طرح کے ایک قانون کی منظوری دی تھی اور اب ان دونوں قوانین کو ملا کر ایک مسودہ بنایا جائے گا۔ جس پر صدر اوباما دستخط کریں گے۔امریکی کانگریس جنوری میں شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد ہی سے پابندیاں سخت کرنے پر غور کر رہی تھی لیکن گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کے بعد شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔جاپان نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کی ہیں لیکن شمالی کوریا کا سب سے اہم تجارتی ملک چین اْس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…