بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

افغان حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں،امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ نے ہلچل مچادی

datetime 11  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے قومی خفیہ ادارے کے سربراہ جیمز کلیپر نے رواں سال کوافغان حکومت کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ شدید سیاسی بحران کی وجہ سے افغان حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے، افغان حکومت کو سیاسی ہم آہنگی کو قائم رکھنا ایک بڑ ا چیلنج ہوگا، حکومت کے لیے انتخابی اصلاحات، پہلے سے ملتویٰ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کرانا اورآئین میں تبدیلی کے لیے لویہ جرگہ کا انعقاد مشکل نظرآتا ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس سال طالبان کے حملے شدید ہوسکتے ہیں،خدشہ ہے افغان سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں سے کئی دیہاتی علاقے نکل جائیں گے کیونکہ طالبان کے نئے سربراہ ملااختر منصور کی پوزیشن پہلے سے مضبوط ہوگئی ہے اورزیادہ طالبان ان کے زیر کنٹرول متحد اورایک ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے قومی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جیمز آر کلیپرنے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کودنیا بھر کے ممالک کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان کو رواں سال سیاسی ،معاشی اورسیکورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے نتیجے میں سیاسی ہم آہنگی غیر مستحکم،مقامی جنگجوﺅں کے اثرورسوخ میں اضافہ ،مالیاتی نظام میں کمزوریاں اورطالبان کے ممکنہ حملوں کے نتیجے میں ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ کابل میں حکومت کو سیاسی ہم آہنگی کو قائم رکھنا ایک بڑ ا چیلنج ہوگا،انہوں نے کہاکہ حکومت کے لیے انتخابی اصلاحات، پہلے سے ملتویٰ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کرانا اورآئین میں تبدیلی کے لیے لویہ جرگہ کا انعقاد مشکل نظرآتا ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال طالبان کے حملے شدید ہوسکتے ہیں،ان کا کہناتھاکہ لڑائی میں اضافہ ،امریکی اہلکاروں مامریکہ کے اتحادی ممالک کی سیکورٹی فورسزکے نوجوانوں اورافغان سیکورٹی فورسزکو کابل اوردیگر شہروں کے مراکز میں خطرات کا سامنا کرنا پڑئے گا،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغان سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں سے کئی دیہاتی علاقے نکل سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ طالبان کے نئے سربراہ ملااختر منصور کی پوزیشن پہلے سے مضبوط ہوگئی ہے اورزیادہ طالبان ان کے زیر کنٹرول متحد اورایک ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…