بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

روس نے ترکی کو سازش کے نئے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا ،خوفناک انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) طیارہ گرائے جانے کا حادثہ گو کہ پرانا ہو چکا ہے مگر بدلے کی آگ ابھی بھی زوروں سے بھڑک رہی ہے ۔ روس کی طرف سے ترکی کا جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن ترکی سے بدلہ لینے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، اور دفاعی ماہرین کے مطابق اب انہوں نے شام کے میدان جنگ میں ترکی کے لئے ایک خطرناک جال بچھا لیا ہے۔ ایک اخبار کے مطابق روسی صدر بیتاب ہیں کہ کسی طرح ترکی شام کی جنگ میں کود جائے اور وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے شام کی مدد کی آڑ میں اپنا غصہ ٹھنڈا کرسکیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ ترکی بظاہر روسی پھندے کی طرف بڑھتا محسوس ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتے روسی صدر کی طرف سے یہ الزامات سامنے آئے کہ ترکی شام میں مسلح پیش قدمی کی بھرپور تیاری کررہا ہے، جس کی ترکی کی طرف سے تردید کی گئی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل روس کے بیانات ترکی کو اکسانے کی کوشش ہیں تاکہ یہ کسی طرح شام کے میدان جنگ میں قدم رکھنے پر مجبور ہوجائے۔ اتوار کے روز جب ترک صدر کا یہ بیان سامنے آیا کہ اتحادیوں کی رضامندی اور درخواست پر ترکی شام میں مداخلت پر غور کرسکتا ہے، تو یہ تشویش مزید بڑھ گئی کہ روس کی حکمت عملی کامیاب ہورہی ہے۔مشرق وسطیٰ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن چاہتے ہیں کہ ترکی شام میں مداخلت کرے اور روس اس کے ایک، دو F16 طیارے مار گرائے، تو ناصرف وہ اپنے طیارے کی تباہی کا بدلہ لے لیں گے بلکہ ان پر موجود داخلی دباؤ بھی ختم ہوجائے گا اور وہ ایک قومی ہیرو بن جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی تجزیہ کار جان وائٹ کہتے ہیں کہ ترکی کی شام میں مداخلت کے امکانات بہت کم ہیں البتہ اگر مشرقی اور مغربی کرد علاقوں کی بڑھتی ہوئی قربت ایک آزاد ریاست کی صورت اختیار کرتی نظر آئی تو ترکی کے لئے یہ ناقابل قبول ہوگا، اور اس صورت میں ترکی ضرور مداخلت کرے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…