منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلش ویب سائٹ نے ایران سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر میں ایرانی دارالحکومت تہران کے نزدیک اہم ترین فوجی کمپلیکس پارچن میں نیوکلیئر ریسرچ کی مشکوک تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے جن سے ان رپورٹوں کو تقویت ملتی ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام کو منجمد کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کو دھوکا دے رہا ہے۔انگریزی ویب سائٹ’’دی ڈیلی بییسٹ‘‘ کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی نئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت نے فوجی علاقے پارچن میں مشکوک اور پراسرار عمارتیں تعمیر کیں ہیں جب کہ اس دوران وہ نیوکلیئر مذاکرات میں مصروف رہا۔ اس کا مقصد اپنی نیوکلیئر ریسرچ کے نتائج کو چھپانا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے بڑی مغربی طاقتوں کے ساتھ معاہدے طے پانے کے باوجود ابھی تک خفیہ طور پر اپنے نیوکلیئر پروگرام کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔جیوپولیٹیکل اسٹڈیز کے مرکز’’ سٹ ریٹ فور‘‘کے مطابق 8 فروری 2016 کو شائع ہونے والی تصاویر، تہران سے 20 میل جنوب مشرق میں واقع فوجی مقام پارچن میں ایک پہاڑ کے اندر سرنگ کی کھدائی کو ظاہر کررہی ہیں، انتہائی سخت پہرے کے ساتھ زیرتعمیر سرنگ کے بارے میں خیال ہے کہ یہ انتہائی شدید دھماکہ خیز مواد کے تجربے کے لیے بنائی جارہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…