واشنگٹن /ماسکو(نیوز ڈیسک)روس نے شام میں جاری بحران کے حل کیلئے امریکا کو منصوبہ پیش کردیا ہے۔روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کو شام میں جاری بحران کے حل کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ پیش کیا ہے، امریکا اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے کے لیے مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ شام میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے شامی تنازعے کے حل کے لیے امن مذاکرات کا انعقاد مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کی حلب اور دوسرے علاقوں میں فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر آنا اور سنجیدہ گفتگو کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے