سنتیاگو (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکی ملک چلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بعض علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت نو بجکر 33 منٹ پر آئے زلزلے کا مرکز کولمبو سے 79 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح سے 32 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔چلی میں آفات سے متعلق دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے سبب بجلی متاثر ہوئی ہے جس کے سبب کچھ لوگوں کو اندھیرے میں رہنا پڑا۔