جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کو سزائے موت دیدی گئی

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دیدی گئی ، جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل امر ہے۔یونہاپ کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ کو رواں ماہ ہی موت کی سزا دی گئی۔جنرل ری کو 2013 میں ملک کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے ملک کی پیپلز آرمی کا چیف آف دی جنرل سٹاف مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں 2011 میں کم جونگ ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ان کے احکامات پر ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔گذشتہ برس اپریل میں بھی ان کے حکم پر ملک کے وزیرِ دفاع ہیؤن یونگ۔چول کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔؂ان کی ہلاکت کی وجہ واضح نہیں تھی تاہم غالب خیال یہی ہے کہ انھیں کم جونگ ان سے عدم وفاداری کی سزا دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…