اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

امریکہ نے ترکی کے ساتھ ”ہاتھ“ کردیا،طیب اردوگان کاتعلقات ختم کرنے کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)امریکہ نے ترکی کے ساتھ ”ہاتھ“ کردیا،طیب اردوگان نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا، ترک صدر طیب رجب اردگان نے کہا ہے کہ ا مریکہ کو اتحادی کے طور پر ترکی اور کرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما کے ایلچی کی کرد باغیوں کے قبضے میں شمالی شام کے ایک شہر کے دورے کے ایک ہفتے بعد ترکی کے صدر نے امریکہ پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں صدر رجب طیب اردوگان نے کہا کہ امریکہ کو اتحادی کے طور پر ترکی اور کرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔یہ بات امریکی ایلچی بریٹ میک گرک کے کوبانی کے دورے کے بعد کہی گئی، جہاں کرد باغیوں کے مسلح بازو نے امریکی فضائی کارروائیوں کی مدد سے ایک سال قبل داعش کو پسپا کیا تھا۔انقرہ ، کرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی کو ترکی کی کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستگی کے باعث ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔اردوان نے کہا کہ ہم آپ پر کیسے اعتماد کر سکتے ہیں؟ کیا میں آپ کا اتحادی ہوں یا کوبانی میں دہشت گرد؟واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نوئیل کلے نے کہا کہ ہم پی کے کے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً اپنی پر تشدد کارروائیاں بند کرے۔ ترکی کے تمام شہریوں کے لیے بہتر شہری حقوق، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے سیاسی عمل کی بحالی سب سے بہتر طریقہ ہے۔دریں اثناء.ترک صدررجب طیب ایردوا?ن نے کہاہے کہ شام کے شہر حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے، جسکی وجہ سے ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے۔تاہم ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترک فوج اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے دورے سے وطن لوٹنے پر صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بیان میں کہاکہ حلب کے چند حصوں میں اسد حکومت نے جنوبی اور شمالی کوریڈور کو کاٹ دیا ہے۔ ترکی اس وقت انتہائی خطرے میں ہے۔ ایردوا?ن نے کہا کہ ترک فوج اپنی قومی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…