جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تیسری جنگ عظیم،یورپی ممالک پر حملوں کی تیاریاں،خطرناک پیش گوئیوں نے تارکین وطن کابیڑہ غرق کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے لوگوں پر اپنے نظریات تھوپنے کیلئے سو صفحات پر مشتمل ایک کتاب کا اجراءکیا ہے جس میں دجال کی آمد اور ہرمجدون سے قبل یورپ پر حملے کو ماسٹر پلان کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رچرڈ لیںڈس کا کہنا ہے کہ داعش یورپی سوسائٹی میں خلل ڈالنا چاہتی ہیں۔ یورپ میں ایسا اقدام اٹھانے کیلئے ان کے پاس بہت سے مواقع موجود ہیں کیونکہ یورپی عوام کسی بھی تصادم کیلئے بالکل تیار نہیں ہیں۔خیال رہے کہ داعش آئندہ چند سالوں تک مشرق وسطیٰ میں اپنی خود ساختہ اسلامی ریاست کے قیام کا خواب دیکھ رہی ہے۔ داعش کا ماننا ہے کہ تیسری جنگ عظیم مغرب، روس اور ایران کے درمیان شروع ہوگی جس کے بعد قیامت کی شروعات کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ داعش کی کتاب میں لکھا ہے کہ جیسے ہی اس جنگ میں روس اور ایران کو شکست فاش ہوگی، ہمار اگلا ٹارگٹ روم ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش کی کتاب میں لکھا ہے کہ یورپ میں رہنے والے مسلمان ہی ان ملکوں کے خلاف بغاوت پر اتر آئیں گے۔ ایسے یورپی مسلمان جو اس وقت داعش کا حصہ ہیں انھیں ٹریننگ دے کر واپس بھیجا جائے گا۔ تاہم جیسے ہی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا حکم ملے گا یہ یورپ بھر میں حملے شروع کر دیں گے اور بالاخر روم پر قابض ہو جائیں گے۔ داعش کا ماننا ہے کہ روم پر قبضے کے سات ماہ بعد دجال کی آمد ہوگی۔واضح رہے کہ اس قسم کے پروپیگنڈے سے پاکستانیوں سمیت یورپ اور امریکہ و آسٹریلیا میں مقیم تمام مسلمان تارکین وطن کے لئے آنے والے دن سخت سے سخت ہوتے چلے جائیںگے، واضح طورپر نظر آرہاہے کہ یورپ ،امریکہ و آسٹریلیا سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے لئے طرح طرح کے پروپیگنڈے شروع کئے جارہے ہیں اور اب ان کے اثرات یورپ میں بڑے واضح ہوچکے ہیں۔ ایسے میں تارکین وطن کو اپنے مستقبل کے بارے میں ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردینی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…