سرائیوو (نیوز ڈیسک ) بوسنیا میں عدالتوں اور قانونی اداروں میں حجاب پہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، ہزاروں خواتین نے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے حجاب پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق بوسنیا میں عدالتی نظام کی نگرانی کرنے والی اعلیٰ جوڈیشل کونسل نے تمام مذہبی علامات کو ظاہر کرنے پرپابندی عائد کی ہے جس کے خلاف بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو میں ہزاروں خواتین نے احتجاج کیا۔مظاہرے میں شریک خواتین نے ایک گھنٹے سے زائد مارچ کیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں ’حجاب خواتین کا حق ہے‘ کے نعرے درج تھے۔ خواتین کا موقف تھا کہ پابندی کا مقصد مسلمان خواتین کو ملازمتوں سے محروم کرنا ہے۔