اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی عدالت نے بھگوان”رام‘ ‘کیخلاف درخواست خارج کردی

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / لندن(نیوز ڈیسک )بھارت مےں عدالت نے بھگوان ”رام “ کے خلاف درخواست خارج کردی۔بھارتی مےڈےاکے مطابق ہمارے بھگوان اپنی بیوی کے ساتھ احترام سے پیش نہیں آتے تھے اس لئے بھارت میں خواتین کا احترام نہیں کیا جاتا۔‘اسی نکتے کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی وکیل اپنے بھگوان ’رام‘ کے خلاف عدالت میں چلاگیا۔تاہم بھارتی عدالت نے درخواست خارج کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت میں ایک و کیل چندن کمار سنگھ نے بھگوان ’رام‘ کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بھگوان کے اوتار رام نے اپنی بیگم سیتا کے ساتھ انصاف نہیں کیا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی ریاست بہار کی عدالت ’اس حقیقت کو تسلیم کرے۔عدالت نے وکیل کے نقطہ نظر سے اتفاق نہ کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ ساتھی وکلا نے ان پرسستی شہرت حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے ،ایک نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔چندن کمار نے کہا کہ میں نے مقدمہ اس لیے دائر کیا تھا کیونکہ ہم آج بھی بھارت میں خواتین کے احترام کی بات نہیں کرسکتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بھگوان اپنی بیوی کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش نہیں آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ رام نے شیطان راون کے چنگل سے سیتا کو چھڑانے کے بعد سیتا سے پاکیزگی کا ثبوت طلب کیا تھا۔ انھیں سیتا پر بھروسہ نہیں تھا۔وکیل کا کہنا تھا کہ سیتا کے ساتھ رام کے رویّے سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم زمانے میں بھی خواتین کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔ لوگوں کو یہ مقدمہ مضحکہ خیز لگے گا، لیکن ہمیں اپنی قدیم مذہبی تاریخ کے اس حصے پر بات کرنی ہوگی۔ میں ایک بار پھر مقدمہ دائر کروں گا۔’رام‘ سنسکرت زبان میں 24 ہزار قطعات پر مشتمل ہندوو?ں کی مقدس کتاب رامائن کے مرکزی کردار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…