برلن(نیوز ڈیسک )جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین بی اے ایم ایف نے کہاہے کہ یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کے دوران 2015میں ساڑھے 8 ہزار کے قریب پاکستانی شہریوں نے بھی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہےں۔غےر ملکی مےڈےاکے مطابقبی اے ایم ایف کا کہنا ہے کہ جمع کرائی گئی 2000 سے زائد درخواستوں پر ابتدائی فیصلے کئے گئے اور صرف 197 پاکستانیوں کی درخواستوں پر مثبت فیصلہ سنایا گیااور 1800 سے زائد درخواستیں مسترد کر دی گئیں جبکہ 90فیصد سے زائد پاکستانیوں کو جرمنی میں پناہ کا حق دار نہیں سمجھا گیا۔اس سال جنوری میں مزید 757 پاکستانیوں نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دیں،اس مہینہ 334 درخواستوں کو نمٹایا گیا جن میں سے صرف 15 کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔