منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے فیصلہ کرلیا، شام کاشدیدردعمل،صورتحال کشیدہ

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے سعودی عرب کی جانب سے زمینی فوج بھیجنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ اگر اجازت کے بغیر کسی بھی ملک کی فوج نے ہماری سرزمین میں مداخلت کی کوشش کی تو پھر ان کے جنازے ہی واپس جائیں گے۔شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر بغیر اجازت کے کسی بھی غیر ملکی فوج کو مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی ملک نے دراندازی کی کوشش کی تو شامی عوام اس کا بھرپور جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت مداخلت کرنے والے غیر ملکی فوجیوں کے تابوت ہی واپس ان کے وطن کو جائیں گے، شامی وزیر خارجہ نے اس بات کو متعدد بار دہرایا کہ یہ پالیسی شام میں مداخلت کرنے والے ہر ملک کے لئے ہو گی۔ولید المعلم نے مزید کہا کہ شامی افواج کو باغی گروپوں کے خلاف 5 سالہ خانہ جنگی میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور سرکاری افواج جیت کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ میدان جنگ میں شامی افواج کی کامیابیاں اس بات کا اشارہ ہیں کہ ہم مسئلے کے خاتمے کی جانب جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل سعودی فوج کے ایک اعلیٰ ترین افسر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی حکومت نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد زمینی فوج بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…