اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان طالبان کا ضلع سنگین کے زیادہ تر علاقوں پر ایک پھر قبضہ

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/لندن(نیوز ڈیسک)افغان طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے زیادہ تر علاقوں پر ایک پھر قبضہ کرلیابچے ہوئے دیگر علاقوں پر بھی طالبان کے قبضے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،ادھر افغان فورسز کی کاروائی میں 2 طالبان کمانڈر مارے گئے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی نے ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بمبار کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اتوار کو افغان میڈیا کے مطابقجنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے اہم شہر سنگین کے زیادہ تر علاقوں پر طالبان نے ایک بار پھر سے قبضہ کرلیا ہے ۔ افغان فوج کے ایک کمانڈر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربرطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دراصل اس اہم شہر کے زیادہ تر حصے پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔اور انھوں نے متنبہ کیا کہ جو چند علاقے بچے ہوئے ہیں ان کو بھی شدید خطرہ درپیش ہے۔ سیٹلائٹ فون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں حکومت کے باقی ماندہ ٹھکانوں پر طالبان کا بار بار حملہ ہوا ہے جس میں متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ تین دن قبل جب طالبان نے ’سحرا یک‘ نامی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تو اس میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوئے جبکہ9 فوجیوں کو وہ زندہ پکڑ کر لے گئے۔ان کے مطابق تمام اسلحے بارود پر انھوں نے قبضہ کر لیا جن میں بکتر بند گاڑی بھی شامل تھی۔ انھوں نے کہا کہ دو دوسرے کیمپ پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اگر انھیں ضروری امداد نہیں پہنچتی ہے تو خدا نہ خواستہ ان کا بھی وہی انجام ہوگا۔‘انھوں نے کہا کہ کئی دنوں سے کوئی مدد نہیں پہنچی ہے اور راشن بھی ختم ہو رہے ہیں۔یہ چوتھا دن ہے کہ ہمارے ساتھ ایک لاش ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اور دس دنوں سے ہم صرف سوکھی روٹیاں کھا رہے ہیں اور وہ بھی مقامی پولیس سے مانگ کر۔ افغانستان میں برطانیہ کی لڑائی کے مشن پر مامور تقریباً ایک چوتھائی فوجی سنگین کو بچانے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔دسمبر میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ یہ ضلع پوری طرح سے طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے اس کے بعد افغان حکومت نے کمک بھیجی تھی۔طالبان کے جاری حملوں کے باوجود حکومت کے اہلکاروں نے بار بار کہا ہے کہ سنگین محفوظ ہے۔ لیکن اس کمانڈر نے تصویر کا بالکل دوسرا رخ پیش کیا ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ میدان وردک کے ضلع نارکھ میں پولیس نے 2 طالبان کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔کاروائی دہہ مسلم کے علاقے میں کی گئی جس میں بریالی اپنے محافظ سمیت مارا گیا۔بریالئی علاقے میں موبائل فون ٹاورز کو اڑنے کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔دوسری کاروائی شاہ کابولی کے علاقے میں کی گئی جس میں طالبان کمانڈر عبدالواحید مار ا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…