اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام کے صدربشارالاسد کی والدہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (نیوز ڈیسک)شام کے صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ،شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ کے انتقال پر ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ اور سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ 86 سال کی عمرمیں دمشق میں انتقال کر گئیں۔
بشارالاسد کی متوفیہ والدہ 1930ء میں اللاذقیہ شہرمیں پیدا ہوئیں اور 1957ء کو وہ حافظ الاسد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کے کل پانچ بیٹے بیٹیاں ہیں جن میں صدر بشارالاسد، ماھر الاسد اور بشریٰ اسد حیات جب کہ باسل اور مجد وفات پا چکے ہیں۔سنہ2012ء میں یورپی یونین نے جب شام پر اقتصادی پابندیاں عاید کیں تو پابندیوں کی فہرست میں بشارالاسد کی اہلیہ اور اس کی ہمشیرہ کا نام بھی شامل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…