نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ دسمبر2015 کے وسط سے اب تک 34 مزید عسکریت پسند گروپوں نے شدت پسند تنظیم داعش کی بیعت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک رپورٹ میں کیا، ۔ عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق رواں سال مزید گروپ اس تنظیم کے ساتھ عملی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ فلپائن، ازبکستان، پاکستان، لیبیا اور نائجیریا سمیت کئی دوسرے ملکوں کے چھوٹے عسکری گروپوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اِس باعث یہ تنظیم انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ داعش سے منسلک ہونے والے عسکری گروپوں کے کارکن مختلف ملکوں میں نئے نیٹ ورکس قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔