منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

datetime 7  فروری‬‮  2016
Gatwick Airport, aircraft landing at dawn, 2002, SB (CGA535)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ائیر فرانس کا طیارہ تقریباً سات گھنٹے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیر فرانس کا طیارہ اے آرایف 225نئی دہلی سے فرانس جارہا تھاکہ پرواز میں سوار بھارتی مسافر متل سندھو کو دل کا دورہ پڑنے پر پائلٹ نے طیارے کی رات دو بجے لاہور ائیر پورٹ پرہنگامی لینڈ کرائی ۔ اس کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے بھارتی مسافر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے طبی معائنہ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی طبیعت سنبھلنے اور سفرکے قابل ہونے پر ڈاکٹروں کی طرف سے سر ٹیفکیٹ جاری کیا گیا جس کے بعد اسے دوبارہ ائیر پورٹ لیجایا گیا اور پائلٹ نے ڈاکٹروں کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر اسے دوبارہ پرواز میں سوار کر لیا اور صبح تقریباً ساڑھے نو بجے طیارہ اپنی منزل فرانس روانہ ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران تمام مسافر طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…