بغداد (نیوز ڈیسک) بغداد کے ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث 19 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ واقعہ صوبہ اربیل کے ایک چار سٹار کیپٹل ہوٹل میں پیش آیا، 14 جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق فلپائن سے تھا ۔ دو کا عراق اور ایک کا فلسیطن سے تھا جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہپستال منتقل کیے گئے زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہی معلوم ہوئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق مزید تحقیقات کے بعد ہی کی جاسکے گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں