اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت فضائی اڈوں کی حفاظت کیلئے ایک کھرب 28 ارب روپے خرچ کریگا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت اپنے فضائی اڈوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایک کھرب 28 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا،بھارتی فضائیہ کے 295 اڈوں میں سے 54 کو ہائی الرٹ کردیا گیا، ان میں زیادہ تر اڈے پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں ہیں۔پٹھان کوٹ حملے کے بعد قائم سیکورٹی آڈٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کو اپنے اڈوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایک عشاریہ23 ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے جس سے فضائیہ سرویلنس نظام، ڈرونز اور دخل اندازی کی نشاندہی کیلئے جدید آلات حاصل کرے گا۔بھارتی اور برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے حملے کے دو دن بعد سیکورٹی آڈٹ کی ہدایات دیں تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 54 بڑے اڈوں کی سیکورٹی اقدامات کیلئے ایک سو سے ڈیڑھ سو کروڑ روپے فی بیس خرچ کرنے ہوں گے۔یہ پہلا فیز ہو گا اس کے بعد دیگر تنصیبات کی سیکورٹی کے اقدامات کئے جائیں گے۔پہلے فیز پر 5400سے 8100کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے۔ بھارتی فضائیہ حکومت کو جامع سیکورٹی سفارشات پیش کرے گی جن میں اڈوں کے سیکورٹی گارڈ کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہوگا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ائیر فورس نے مغربی سیکٹر میں اپنے 20 سے زائد اڈوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ کسی بھی دخل اندازی کی صورت میں ہدف کو دیکھتے ساتھ ہی تباہ کردیا جائے۔ سیکورٹی رپورٹ کے بعد جن فضائی اڈوں کو ہائی الرٹ کیا گیا ان میں اونتیپور، سرینگر، آدمپور، ہلوارا، چندی گڑھ، امبالا اور ہنڈن ائیر بیس بھی شامل ہیں۔ بھارت کی295فضائی تنصیبات میں سے54 کی نشاندہی کی گئی جن میں سیکورٹی بہت کم ہیں ان میں زیادہ تر مغربی،مشرقی اور جنوبی فضائی اڈے ہیں ان سب کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔فضائیہ نے مرکزی حکومت سے اڈوں کے گرد تجاوزات ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…