تائینان(نیوزڈیسک)شدید زلزلے سے بڑی بڑی عمارتیں منہدم، 3 لاشیں،150سے زائد زخمی نکال لئے گئے،تلاش جاری، تائیوان کے جنوب میں چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے
بڑی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئیں، 3 لاشیں،150سے زائد زخمی نکال لئے گئے،تلاش جاری ہے، عمارتوں کے ملبے سے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا۔زمین کی کروٹ سے تائیوان کا شہر تائینان لر ز اٹھا۔ ا مریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار تھی۔ جس سے سات اور سترہ منزلہ رہائشی عمارتیں گر گئیں۔ ایک سو چون زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکاہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب بھی بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔زلزلے سے دیگر کئی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزلے کے جھٹکے چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں بھی محسو س کیے گئے۔لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
شدید زلزلے سے بڑی بڑی عمارتیں منہدم، 3 لاشیں،150سے زائد زخمی نکال لئے گئے،تلاش جاری
6
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں