جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شدید زلزلے نے تباہی مچادی،ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ،ایمرجنسی نافذ

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تانیان(نیوزڈیسک)شدید زلزلے نے تباہی مچادی،ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ،ایمرجنسی نافذ،تائیوان کے اخبار لبرٹی ٹائمز کے مطابق منہدم ہونے والی ایک عمارت رہائشی کمپلیکس تھی اور اس میں لوگ سو رہے تھے۔تائیوان کے صدر ما ینگ جیﺅ زلزلے سے متاثرہ تائنان روانہ ہوگئے ہیں۔تائیوان کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی عمارت میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جہاں قیاس ہے کہ 200 کے قریب افراد قیام پذیر تھے۔ٹی وی پر دکھائی جانے والی تائنان کی تصاویر میں امدادی کارکنوں کو منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تانیان کی ایک رہائشی ایما نے بی بی سی ورلڈ نیوز کو بتایا کہ لوگوں کو مزید جھٹکوں کا خوف ہے۔تانیان کی ایک رہائشی ایما نے بی بی سی ورلڈ نیوز کو بتایا کہ لوگوں کو مزید جھٹکوں کا خوف ہے زلزلے کے جھٹکے 300 کلومیٹر فاصلے پر واقع دارالحکومت تائی پی میں بھی محسوس کیے گئے اور اس وقت سے اب تک کئی آفٹرشاکس بھی آچکے ہیں۔خیال رہے کہ تائیوان ایسے خطے میں واقع ہے جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں اور وہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔تائیوان میں سنہ 1999 میں7.6 کی شدت کے زلزلے سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…