تہران(نیوزڈیسک)شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کے وفادار فوجیوں کی عسکری رہنمائی کے دوران ایک اور ایرانی جنرل ہلاک گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی “فارس” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام کے شورش زدہ شہر حلب میںداعش کے حملے میں عسکری مشاورت کرنے والا ایک سینئر ایرانی فوجی افسر بریگیڈ جنرل محسن قاجاریان ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنرل قاجاریان کی ہلاکت پر ایران میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اوربری فوج کے سربراہ جنرل محمد باکبور نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔جنرل قاجاریان آرمرڈ فورسز کے بریگیڈ امام الرضا کے سربراہ تھے اور انہیں کچھ عرصہ پیشتر شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے فوجیوں کی عسکری رہ نمائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل قاجاریان کی ہلاکت کی اطلاع ایرانی وزارت انصاف کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔