بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ایگزیکٹ سکینڈل کا امریکی ایف بی آئی نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 5  فروری‬‮  2016 |

امریکہ ( نیوز ڈیسک)امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بھی ایگزیکٹ کی چھتری تلے چلنے والی جعلی آن لائن یونیورسٹیوں اور تعلیمی اسناد کے کاروبار کی تصدیق کردی ہے۔ایگزیکٹ جس کی جعلی ڈگریوں کا زمانے میں چرچا رہا۔334 آن لائن یونیورسٹیاں، ،جعلی ڈگریوں کا کاروباراور اس سب میں ایگزیکٹ کا کردار۔اب اس کالے دھندے کی تصدیق اب امریکا نے سرکاری طور پر کردی ہے، جس کے سنگین قانونی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ امریکی تفتیشی اداراایف بی آئی بھی تحقیقات کے نتیجے میں اس حقیقت تک پہنچا ہے کہ ایگزیکٹ سے منسلک آن لائن یونیورسٹیوں کے پاس ڈگری جاری کرنیکا قانونی اختیار نہیں تھا، جن کی امریکی محکمہ تعلیم یا کسی بااختیار امریکی ایکریڈیٹیشن بورڈ نے منظوری دی ہو۔ایف آئی اے کے رابطہ کرنے پر امریکی سفارت خانے نے ایک خط میں بتایاہے کہ تمام مذکورہ جامعات مبینہ طور پر آن لائن جعلی سرگرمیوں میں ملوث اور یہ جعلی ڈگریاں اور غیر قانونی ڈپلومے جاری کرنے والے ادارے ہیں۔ان جعلی جامعات 23 لاکھ 81 ہزار ڈگریاں اور مقامی و غیر ملکی طلباءکو جعلی منظور شدہ اداروں کے ذریعہ ایک لاکھ 19 ہزار 707 اسناد جاری کیں۔پاکستان میں ایگزیکٹ کے دھندوں کی چھان بین میں مصروف ایف آئی اے کے مطابق ان غیر قانونی اور جعل سازی سے سرگرمیوں کے ذریعہ رقوم بیرون ممالک کمپنیوں اور بینکوں میں جمع کرائی گئیں اور اس کا ایک حصہ سافٹ ویئر ایکسپورٹ کی آڑ میں پاکستان منتقل کیاگیا۔تفتیش کاروں نے پاکستانی بینکوں میں ان کے 38کھاتوں کا پتہ چلایا۔ جن میں زیادہ تر بند کردیے گئے، جبکہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کمپنی کے 35 کھاتے کام کر رہے تھے۔ ایف بی آئی بھی کھاتوں کو منجمد کرنے کے لئے امریکی عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے لیے کارروائی کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کا خط عدالت میں ثبوت کے طورپر بھی موثر ثابت ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…