ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ولی عہد ابو ظہبی جنرل شیخ محمد بن زید النہیان پریشان حال ننھی طالبہ کی حفاظت کیلئے سڑک کنارے تب تک بیٹھے رہے جب تک اس کے والد نہیں آئے۔ایک عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل شیخ محمد بن زید النہیان کی عاجزی اور عوام سے محبت کے اظہار کا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دوران ڈرائیونگ سکول کے باہر ایک پریشان حال طالبہ کو متلاشی نظروں سے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پایا۔ولی عہد نے گاڑی فوری کھڑی کرکے ننھی طالبہ کے پاس جا کر بیٹھ گئے اور اسے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی۔بچی نے نہایت معصومیت سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ والد کے آنے کا انتظار کررہی ہے۔اس کے والد نے کسی اجنبی سے بھی بات کرنے سے منع کیاہے۔شیخ محمد بن زید کے معاون نے جواب دیا کہ یہ اجنبی نہیں اور انہیں ولی عہدکا تعارف کروایا۔طالبہ نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے لیکن میرے والد نے کسی اجنبی کیساتھ جانے سے بھی منع کیاہے۔ولی عہد نے مسکراتے ہوئے اس کے والد کے آنے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا