بغداد (نیوز ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز بم دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب حکومت کی جانب سے خودکش حملوں کی روک تھام کیلئے عراقی دارالحکومت کے گرد حفاظتی دیوار لگانے کاکام شروع کرکیاگیا۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بغداد کے گرد حفاظتی دیوار لگانے کاکام شروع کیاگیا ہے جس کامقصد شدت پسند گروہوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنا اور معصوم شہریوں کو دھماکوں سے محفوظ رکھنا ہے تاہم حفاظتی حصار کے مکمل ہونے کی تاریخ نہیں بتائی گئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں