منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کی چین کیخلاف بڑی کامیابی، اوباما خوشی سے نہال

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوزڈیسک) بحرالکاہل کے خطہ کے ممالک کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ امریکا سمیت 12ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کی تقریب جمعرات کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آکلینڈ کے سکائی سٹی کنونشن سینٹر کے باہر اس معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے معاہدے کو تمام رکن ممالک کیلئے نمایاں اہمیت کا حامل قرار دیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان میں معاہدے کا زبردست خیر مقدم کیاہے اور کہا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجہ میں امریکا کو چین جیسی بڑی عالمی معیشتوں پر واضح برتری حاصل ہو جائیگی اور اکیسویں صدی کے تجارتی قوانین کا تعین چین جیسے ممالک کی بجائے امریکہ کریگا۔معاہدے پر دستخطوں کے ساتھ ہی اس معاہدے پر جاری بات چیت ختم ہوگئی ہے تاہم متعلقہ ممالک کی طرف سے اپنے ہاں اس کی حتمی منظوری لئے جانے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں۔ معاہدے کے مخالف ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجہ میں نہ صرف رکن ممالک میں بڑی تعداد میں ملازمین بےروز گار ہو جائیں گے بلکہ رکن ممالک کی خودمختاری بھی متاثر ہوگی اور امریکا کو خطے میں برتری حاصل ہو جائیگی۔ معاہدے کے تحت عالمی تجارت میں 40فیصد حصہ رکھنے والے ان 12ممالک کے درمیان تجارت کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…