منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ کا ننھی طالبہ کی حفاظت کیلئے منفرد اقدام

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ولی عہد ابو ظہبیجنرل شیخ محمد بن زید النہیان پریشان حال ننھی طالبہ کی حفاظت کیلئے سڑک کنارے تب تک بیٹھے رہے جب تک اس کے والد نہیں آئے۔ایک عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل شیخ محمد بن زید النہیان کی عاجزی اور عوام سے محبت کے اظہار کا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دوران ڈرائیونگ سکول کے باہر ایک پریشان حال طالبہ کو متلاشی نظروں سے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پایا۔ولی عہد نے گاڑی فوری کھڑی کرکے ننھی طالبہ کے پاس جا کر بیٹھ گئے اور اسے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی۔بچی نے نہایت معصومیت سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ والد کے آنے کا انتظار کررہی ہے۔اس کے والد نے کسی اجنبی سے بھی بات کرنے سے منع کیاہے۔شیخ محمد بن زید کے معاون نے جواب دیا کہ یہ اجنبی نہیں اور انہیں ولی عہدکا تعارف کروایا۔طالبہ نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے لیکن میرے والد نے کسی اجنبی کیساتھ جانے سے بھی منع کیاہے۔ولی عہد نے مسکراتے ہوئے اس کے والد کے آنے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔(یہ تصویر سکول کی ایک استانی نے لی ہے )۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…