بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

بھارت کومطلوب انڈرورلڈڈان داﺅداہیم کے” پاکستانی پتے “

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند(نیوزڈیسک) برطانوی حکومت نے مالی پابندیوں سے متعلق ایک فہرست میں ہندوستان کو مطلوب انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو بھی شامل کرلیا۔اکانومک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فہرست میں ان کے چار پاکستانی پتے بھی درج ہیں، جو انہوں نے مبینہ طور پر ماضی میں استعمال کیے۔ تمام پتے کراچی کے بتائے گئے ہیں، لیکن یہ پتے بظاہر درست نظر نہیں آتے:داؤد ابراہیم کاسکر، مکان نمبر 37،گلی نمبر 30، ڈیفنس، ہاؤسنگ اتھارٹی، کراچی، پاکستاننور آباد، کراچی، پاکستان (ایک پہاڑی علاقے میں محل نما بنگلہ)وائٹ ہاؤس، نزد سعودی مسجد، کلفٹن، کراچی، پاکستان29 مارگلہ روڈ، سیکٹر ایف 2/6،گلی نمبر22، کراچی پاکستانپہلے پتے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ یہاں ڈیفنس کے کون سے فیز کی بات ہو رہی ہے جبکہ دوسرا پتہ ‘نور آباد’ کا ہے جو کراچی میں موجود ہی نہیں۔ کراچی میں نوریہ آباد کا علاقہ ہے تاہم یہ کوئی پہاڑی علاقہ نہیں۔اسی طرح چوتھا پتہ کراچی کےبجائے اسلام آباد کا ہے۔اسلام آباد متعدد بار داؤد کی پاکستان میں موجودگی کو مسترد کر چکا ہے، تاہم ہندوستان کا اصرار رہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان پاکستان ہی میں موجود ہیں۔برطانوی فہرست میں داؤد ابراہیم کے علاوہ لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم، خالصتان زندہ آباد فورس، انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن اور حزب المجاہدین بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…