واشنگٹن(نیوز ڈیسک) آئیووا میں صدارتی امیدواروں کے چناو¿ کے پہلے مرحلے میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف ٹیڈ کروز سے ہار گئے۔ اس ہار پر شرمندہ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کروز نے مہم کے دوران ووٹروں سے کہا کہ انکے ایک اور حریف بین کارسن انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اس طرح وہ کامیاب ہوئے۔ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے یا کروز کی جیت کو کالعدم قرار دیاجائے۔ ٹیڈ کروز نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رِک سینٹورم نے ہار کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سینیٹر رینڈ پال اور مائیک ہکابی کے بعد تیسرے امیدوار ہیں جو دستبردار ہو رہے ہیں۔