واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عسکری لحاظ سے دنیا کے طاقت اور ملک امریکاکو دہشت کی علامت بن جانے والی تنظیم داعش سے اتنا خطرہ نہیں جتنا روس اور چین سے ہے ۔مذکورہ معلومات یورپی حالات پر نظر رکھنے والے روسی ادارے کے ڈائریکٹر تیمو فے باردا چیو کی جانب سے منظر عام پر لائی گئی ہیں ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ امریکا چین اور روس کو اپنا اولین دشمن سمجھتے ہوئے اس سال عسکری بجٹ میںاضافہ کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ چین عسکری لحاظ امریکا کے ہم پلہ نہیں واشنگٹن کو اصل خطر ہ ماسکو سے ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ آئند ہ چند دنوں میں امریکی وزیر دفاع ایشین کا رٹر فوجی بجٹ پیش کرینگے جو کہ چین اور روس کی بڑھتی ہوئی عسکر ی طاقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2017 ءکے بجٹ میں فوج کیلئے 2016 کی نسبت تین گنازیادہ رقم مختص کی جائے گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں