بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کایورپی یونین سے اخراج ،یورپی کمیشن نے ڈیل کومناسب قراردیدیا

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوزڈیسک)یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کو روکنے کے لیے طے پانے والی ڈیل مناسب ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل برطانیہ اور یورپی یونین میں شامل دیگر 27 ریاستوں کے لیے ٹھیک ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر یورپی یونین میں اصلاحات کر کے برطانوی مفادات کا خیال نہ رکھا گیا، تو وہ یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے سے متعلق مجوزہ ریفرنڈم میں یورپی یونین کے خلاف مہم چلا سکتے ہیں۔ اس ڈیل کا خیرمقدم کیمرون نے بھی کیا ہے۔دریں اثناءامریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ اوریورپی_یونین کے درمیان تعلق پر ہونے والی گرما گرم بحث میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو بتایا ہے کہ ان کے ملک کو 28 رکنی بلاک کا حصہ رہنے میں ہی بہترین فائدہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاﺅس نے بتایا کہ صدر اوباما نے کیمرون کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا مضبوط یورپی یونین میں مضبوط برطانیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔اوباما نے ایسے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ جب جون 2016ءمیں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے برطانوی ریفرینڈم سے قبل ڈیوڈ کیمرون اپنی جان بخشی کروانے کے لئے برسلز سے کچھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واشنگٹن نے دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملک برطانیہ کی دیرپاءحمایت کی ہے اور اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ اس بلاک کو چھوڑ دے گا تو یہ بلاک ٹوٹ سکتا ہے۔ڈیوڈ کیمرون ذاتی طور پر یورپی یونین میں رکنیت کے حامی ہیں مگر انہوں نے اپنی جماعت “کنزرویٹو پارٹی” کے مختلف حلقوں کو منانے کی کوشش میں یورپی یونین کے کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اس سے قبل برطانیہ کو راضی کرنے کے لئے اپنی تجاویز کو بیان کیا تھا جس کے نتیجے میں مذاکرات کی راہ کھل گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…