بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں دو بڑے اعلان،دنیا حیران

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارت کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اپنی دلچسپ شخصیت اور منفرد کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کوبھی انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاو¿نٹ پر جاری ٹوئیٹس کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ شیخ محمد نے ٹوئیٹر پیغام میں ریاست کی تمام جامعات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر جامعہ 3 طلبہ اور 3 طالبات کو نامزد کردے تاکہ وہ ان میں سے کسی کو بطور وزیر منتخب کرلیں۔ نامزد طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ گزشتہ دو سالوں کے دوران جامعہ سے فارغ التحصیل ہوئے ہوں یا پھر جامعہ میں آخری سال میں زیر تعلیم ہوں۔ٹوئیٹر اکاو¿نٹ پر عربی اور انگریزی میں کیے گئے ٹوئیٹس میں شیخ محمد کا کہنا ہے کہ وہ 25 برس سے کم عمر کوئی نوجوان مرد یا خاتون کا چناو¿ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ نوجوانوں کے امور کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بطور وزیر اپنے فرائض سرانجام دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عرب معاشروں میں نوجوانوں کی نمائندگی 50 فی صد ہے لہذا ان پر اور ان کے مسائل پر توجہ بھی اسی شرح کی متوازی ہونی چاہیے۔شیخ محمد کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نوجوانوں کی ریاست ہے اور ان ہی کی وجہ سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشنوں تک پہنچی، نوجوان ریاست کی طاقت اور تیز رفتار ترقی کا راز ہیں اور وہ ایسا خزانہ ہیں جن کو آنے والے دنوں کے لیے جمع کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو کی گاڑی ضبط کر لی جائےگی۔دبئی ٹریفک حکام کے مطابق سزا کے طور پر 200 درہم ناکافی ہیں ¾ سخت سزا کے طور پر حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی اور ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ تین سال سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹریفک حکام کی طرف سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے تین ہفتوں کےلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…