سری نگر(نیوزڈیسک) سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں جموں و کشمیر کے قریب پر بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرگیا ٗجس نتیجے میں 10 بھارتی فوجی ملبے تلے دب گئے ہیں ٗنکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔کرنل ایس ڈی گوسوامی کے مطابق 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج گشت کررہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 جوان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ آرمی اور ایئرفورس کی ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہےٗ شدید سردی میں برفانی تودوں کا گرنا اور درجہ حرارت کا منفی 60 ڈگری سے نیچے چلے جانا معمول کی بات ہے ٗاس سے پہلے بھی جنوری کے مہینے میں 4 بھارتی فوجی تودہ گرنے سے ہلاک ہوچکے ہیں ٗپچھلے سال بھی لداخ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔انڈیا کے ڈی جی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فون کر کے مدد کی اپیل کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ انڈیا کے دس فوجی برفانی تودے گرنے سے لاپتہ ہو گئے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں