کیف(نیوزڈیسک)ترکی کے بعدایک اور ملک روس کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوا، کھلی جنگ کاانتباہ،یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان کھلی جنگ کا خطرہ پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے، مِنسک امن معاہدے پر عمل درآمد یک طرفہ نہیں ہو سکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان کے ملک کے خلاف ’انفارمیشن کی جنگ‘ شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مِنسک امن معاہدے پر عمل درآمد یک طرفہ نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ اسی معاہدے کے تحت مشرقی یوکرائن میں فائربندی ممکن ہو پائی تھی۔