وہ عرب ملک جہاں مقامی شہریوں سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں

4  فروری‬‮  2016

دبئی (نیوزڈیسک) خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے لیکن متحدہ عرب امارات اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس ملک میں اس کے اپنے شہریوں سے زیادہ پاکستانی شہری رہتے ہیں۔”بی کیو“ میگزین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں میں سے صرف 11 فیصد اماراتی ہیں جبکہ باقی89 فیصد کا تعلق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے ہے اور ان میں سے تقریباً 50 فیصدکا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اماراتی شہریوں اور نمایاں ترین دیگر ممالک کے شہریوں کی تعداد کچھ یوں ہیں۔
٭ پاکستان: تقریباً 12 لاکھ (12.53%)
٭ یو اے ای: تقریباً 10 لاکھ 85 ہزار (11.32%)
٭ بنگلہ دیش: تقریباً 7 لاکھ (7.31%)
٭ فلپائن: تقریباً سوا 5 لاکھ (5.5%)
٭ چین: تقریباً 2 لاکھ (2.09%)
ان ممالک کے علاوہ دیگر درجنوں ممالک کے شہری بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور ان میں برطانیہ کے ایک لاکھ 20 ہزار، امریکا کے 50 ہزار، کینیڈا کے 40 ہزار اور فرانس کے 25 ہزار شہری بھی شامل ہیں۔”بی کیو“ میگزین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں یا بعض دیگر ذرائع سے اکٹھے کئے گئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…