قرآن کہتاہےایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے

4  فروری‬‮  2016

بالٹی مور(نیوزڈیسک)امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ قرآن کہتاہےایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام کے بارے میں غلط تصور پیش کیا گیا،اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔امریک صدر بارک اوباما نے بالٹی مور میں واقع ایک مسجد کا دورہ کیا ہے۔ صدر اوباما کا امریکامیں کسی مسجد کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے مذہبی آزادی اور برداشت پراظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتاہے، امریکی مسلمانوں سےہمیں تحفظ کااحساس ہوتا ہے،امریکی معاشرے میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکامیں پہلااسلامک سینٹر1890ءمیں قائم کیا گیا، مسلم کمیونٹی امریکی خاندان کا اہم حصہ ہے، امریکا کی ترقی میں مسلمان کمیونٹی کا اہم کردار ہے،امریکی معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے مسلمان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی گروپ پر حملے کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے، مشرقِ وسطیٰ میں تمام مذاہب کے افراد خوف کا شکار ہیں، امریکی مسلمانوں نے ہمیں محفوظ رکھا ہے، دہشت گردوں کے پروپیگنڈے میں نہیں آنا چاہیے، ہمارے لیے بہترین راستہ دہشت گردی سے لڑنا ہے۔اوباما نے کہا کہ داعش اوردیگرتنظیمیں اسلام کا غلط تصورپیش کررہی ہیں،ہم اسلام کو نہیں دبارہے،امریکی مسلمانوں کی کامیابی پرجشن مناتے ہیں،مسجد کے دورے کا مقصدمذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…