بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں شدید برفباری نے پبلک ٹرانسپورٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ٹرین سٹیشن کے باہر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ۔ گوان شوسٹیشن پر کل رات کم سے کم ایک لاکھ فراد موجود تھے ۔ وسطی چین کے علاقے رواں برس سرد ترین موسم سرما کا سامناکررہے ہیں ۔ ایک طرف ان علاقوں میںکبھی کبھار پڑنے والی برفباری کی پریشانی تو دوسری طرف چین کے نئے سال کی تقریبات کیلئے لاکھوں افراد کے گھروں کو واپسی کے سفر نے مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ شمالی اور مرکزی چین میں برفباری کے باعث ٹرینیں تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں مسافر پھنس کررہ گئے ہیں چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم سے کم پچاس ہزار لوگ آج بھی سٹیشن کے باہر پھسے رہیں گے ۔ مقامی پولیس کے مطابق سٹیشن پر نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے کم سے کم 5200 پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔