منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں, جان کیری

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لیبیا اور عراق میں استحکام کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔امریکی غیر ملکی میڈیاکے مطابق جان کیری نے یہ بات روم میں وزارتی اجلاس کے موقع پر کہی جہاں 20 ممالک کے نمائندے داعش کے خلاف جنگ کی کوششوں پر بات چیت کےلئے اکٹھے ہوئے ۔انہوں نے شدت پسندوں کی طرف سے لیبیا میں تیل کے وسیع ذخائر پر قبضے کے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نئی قومیہ اتحادی حکومت پر اتفاق اسے روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔جان کیری نے شام میں انسانی صورتحال کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد ایسی آفت پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔جان کیری نے کہا کہ اقوام کو جنگ بندی، محاصروں کے خاتمے اور شورش زدہ علاقوں میں فوری امداد کی ترسیل کی ضرورت پر کھل کر بولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مئی سے فوجی کارروائیوں میں داعش کے 90 درمیانے اور اعلیٰ درجے کے عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں اور شام اور ترکی کی سرحد پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چیلنج یہ ہے کہ جن اقدامات سے کامیابی حاصل ہو رہی ہے انہیں مسلسل جاری رکھا جائے اور شدپ پسندوں کو محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ جمع ہونے کے لئے کوئی وقت نہ دیا جائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…