منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صومالیہ‘ دورانِ پرواز جہاز میں شگاف

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موغادیشو (نیوز ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے پرواز کرنے والے مسافر جہاز میں اچانک دھماکے سے شگاف پڑ گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ نے جہاز کے سربین پائلٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں پہلے ایسا لگا جیسے جہاز میں دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز میں زیادہ ہلچل نہیں ہوئی جس کے باعث اس کی لینڈنگ آسان رہی۔ایوی ایشن کے ماہرین نے جہاز میں پڑنے والے شگاف کی تصاویر دیکھ کر کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جہاز میں سوراخ دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔صومالیہ کے ایوی ایشن افسر علی محمد نے بتایا کہ جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 74 افراد سوار تھے، جبکہ طیارے میں بڑا شگاف پڑنے سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، تاہم طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ’ڈالو ایئر لائن‘ کے موغادیشو سے افریقی ملک جبوتی جانے والے طیارے کو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی شگاف پڑنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔جہاز میں موجود اقوام متحدہ میں صومالیہ کے نائب سفیر اوالے ک±لانے کا فیس بک پر کہنا تھا کہ دوران پرواز انہوں نے اچانک ایک زوردار آواز سنی جس کے بعد طیارے میں دھواں بھر گیا، دھواں کے بعد انہوں دیکھا کہ جہاز میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔اگرچہ صومالیہ کے ایوی ایشن حکام نے واقعے میں صرف 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، لیکن اس حوالے سے بھی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شگاف سے جہاز کا مسافر گرگیا تھا۔جائے وقوع کے قریبی قصبے ’بَلد‘ کے پولیس آفیسر محمد حسان نے کہا کہ مقامی آبادی کو ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملی ہے، جو شائد جہاز سے گر کر ہلاک ہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…