بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ٹوئٹر پر ’دہشت گردی‘ کی حمایت پر شہری کو 10 سال قیدکی سزا

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملزم نے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاؤنٹس کے ذریعے ’ دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے‘ کا مرتکب قرار دیا۔پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی۔گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…