جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارتی اداکار سے رابطہ ،ویزہ دینے کی پیشکش

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزا دینے کی پیشکش کر دی ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے ویزہ کے حوالے سے حالیہ بیانات کے بعد مجھ سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ ہو چکا اگر وہ پاکستان جانے کے خواہشمند ہیں تو ہائی کمیشن انہیں ویزہ جاری کرسکتا ہے ،رپورٹ کے مطابق عبد الباسط کا کہنا تھا کہ یہ سارے معاملات غلط فہمی کا نتیجہ تھے ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ انوپم کھیر کو پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا جائے اگر وہ ویزہ دستاویزات جمع کراتے ہیں تو اس صورت میں پاکستان جا سکتے ہیں تاہم بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں جس تقریب میں شرکت کرنا تھی اس حوالے سے تفصیلات دی گئی تھیں ان میں سے بعض تقاریب کی تاریخ گزر چکی ہے اس لئے وہ فی الوقت پاکستان جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…