نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ میں ایک شخص کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارشاد نامی ملزم کو بھارتی پولیس کی جانب سے پٹھان کوٹ کے مامون چھاونی سے گرفتار کیاگیا جبکہ اس کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ سے بتایا جارہاہے ۔ ارشاد پر بھارتی قانون کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ ایک مقامی کنٹر یکٹر کیساتھ کام کرنے والے شخص پر اتوار کے روز پاکستان کال کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے ۔ بعد ازاں تفتیش کاروں نے بتایا کہ ملزم اپنے سمارٹ فون سے مامون چھاونی کی تصاویر بنارہاتھا جوممکنہ طورپر آئی ایس آئی کو بھیجی جارہی تھیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانا بھارت کی روایت ہے ، اس سے قبل گذشتہ ماہ کی دو تاریخ کو پٹھان کوٹ کے ائر بیس ر دہشتگردوں کے حملے میں گیارہ بھارتی فوج مارے گئے تھے جسکا الزام بھی پاکستان پر عائد کیاگیا تھا ۔