بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے میں 18 اہلکار ہلاک

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

بغداد(نیوز ڈیسک) صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں آرمی کے ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کواٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کواٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…