ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)نیدرلینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ آسمان پر پرواز کرنے والے غیر قانونی ڈرون طیاروں کو پکڑنے کے لیے عقابوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں ایک عقاب کو ہوا میں منڈلاتے ڈرون کی جانب جھپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد عقاب نے اپنے پنجوں میں مشین کو دبوچا اور پھر اْڑ گیا۔نیدر لینڈ کی پولیس کی جانب سے غیر قانونی ڈرونز کے تدارک کے لیے پیش کیے جانے والے مختلف اقدامات میں سے یہ بھی ایک قدم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی جانب سے ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام کی کوشش کررہے ہیں۔عقابوں کو تربیت دینے کے لیے پولیس نے گارڈ فرام ابوو نامی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ماہر شکاری عقابوں کو یہ سکھایا گیا کہ وہ ڈرون کو اپنا شکار اور خوارک سمجھیں۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ عقاب ڈرون کو اپنا شکار سمجھتا ہے اور اسے ایک ایسے محفوظ مقام کی طرف لے جاتا ہے جہاں دیگر پرندے یا انسان اسے تنگ نہ کرسکیں۔ڈرون تیزی سے عام ہوتے جارہے ہیں اور ان کی وجہ سے کئی طیارے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئے ۔گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون استعمال کیے جاسکتے ہیں ٗاس بات کے خدشات بھی ہیں کہ ڈرون میں لگے ہوئے بلیڈز سے عقاب زخمی ہوسکتے ہیں۔
غیر قانونی ڈرون طیاروں کو پکڑنے کیلئے عقابوں کو تربیت دے رہے ہیں ٗنیدر لینڈ پولیس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































