آئیووا (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریاسٹ آئیووا میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں ری پبلکن کے ڈونلڈٹرمپ کو لگا پہلا جھٹکا۔ ٹیڈ کروز نے 28 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 24 فیصد ووٹ لے سکے ۔ صدارتی نامزدگی مہم کے دوران جیت کے لئے پر اعتماد نظر آنے والے ٹرمپ کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ ریاست آئیووا میں شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدواروں کی دوڑ سے باہر نکالتے ہوئے ٹیڈ کروز کو امریکی صدر بننے کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا ۔امریکا کے صدارتی انتخاب کے لیے ریاست آئیووا میں ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن کا کاو¿کسز ہوا ، ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمان مخالف ایجنڈا ان کے کام نہ آیا اور پہلے ہی مرحلے میں شکست مقدر ٹھہری ، ری پبلکنز کے ٹیڈ کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو ربیو پر برتری حاصل کر لی ۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیڈ کروز نے اٹھائیس جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چوبیس فیصد ووٹ حاصل کیے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست قبول کرتے ہوئے ٹیڈ کروز کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔دوسری جانب ڈیمو کریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرزکے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا اور ہیلری کلنٹن نے سخت مقابلے کے بعد برنی سینڈرز کو شکست دی ۔
آئیووا میں مقابلہ، پرائمری انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کو لگا پہلا جھٹکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































