ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی کے شہزادوں نے پاکستانیوں کاحق دینے سے انکار کردیا، حکومت بے بس

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی کے شہزادوں کی ملکیتی کمپنی اتصالات نے حکومت پاکستان کو 800 ملین ڈالر دینے سے انکار کر دیاہے۔ اتصالات کمپنی نے مشرف دور حکومت میں پی ٹی سی ایل خریدی تھی تاہم کنٹرول حاصل کرنے کے باوجود اتصالات نے 800 ملین ڈالر حکومت پاکستان کو ادا نہیں کئے ہیں۔اتصالات نے وزارت خزانہ کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ جب تک پی ٹی سی ایل کی تمام جائیدادیں انہیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک 800 ملین ادا نہیں کئے جائیں گے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے اتصالات کے ساتھ دو معاہدے کئے تھے ایک معاہدہ مشرف دور حکومت میں کیا گیا تھا جس میں جائیدادوں کا ذکر تک نہیں ہے جبکہ دوسرا معاہدہ زرداری حکومت نے اتصالات سے کیا تھا اور سابقہ معاہدے میں تبدیلی کی تھی، دوسرے معاہدے میں حکومت پاکستان نے جائیدادیں بھی دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعض قیمتی جائیدادوں پر سرکاری د فاتر ہیں۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایاکہ 3000 سے زائد جائیدادوں میں صرف 32 جائیدادیں اتصالات کو الاٹ نہیں کی جاسکیں جن کی مالیت چند ملین روپے ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…