دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، حکام کے مطابق ایسے افراد جو حکم کی خلاف ورزی کریں گے ان کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی ۔
دبئی ٹریفک حکام کے مطابق سزا کے طور پر 200 درہم ناکافی ہیں، جبکہ سخت سزا کے طور پر حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی اور ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔
ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ تین سال سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹریفک حکام کی طرف سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے تین ہفتوں کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سکولوں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی ۔
دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے والے کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم
1
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں