لندن(نیوز ڈیسک )یورپی پولیس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں دس ہزار سے زائد پناہ گزین بچے لا پتہ ہیں ، بچوں تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ان بچوں کو جنسی غلام بنائے جانے کا خدشہ ہے۔مہلک ہتھیاروں کی تباہ کاریوں سے جان بچا کر بہتر مستقبل کی امید لئے چمکتے دمکتے یورپی ممالک میں داخل ہونے والے ہزاروں معصوم پناہ گزین بچوں کا مستقبل تاریکی میں چھپ گیا۔یورپی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دس ہزار سے زائد مہاجر بچے یورپ میں لا پتہ ہیں جنہیں جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ بچے گزشتہ 18 سے 24 مہینوں کے درمیان لا پتہ ہوئے ، صرف اٹلی میں ہی لا پتہ ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے ۔