لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ملکہ نے اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ملکہ الزبتھ کا کھیلوں سے جڑی چند ذمیداریوں کو اپنی بہو کی بہو کوسونپنے کا ارادہ ہے۔ساری زندگی ہمت سے گذاری ، مگر اب کسی اور کو اپنی ذمیداری دینا چاہتی ہیں۔سماجی کاموں میں سرگرم ملکہ الزبتھ نے اپنے کچھ کاموں کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ کھیلوں سے جڑی کچھ سرگرمیوں کو اب اپنے پوتے شہزادہ ولیم کی بیوی ڈچز ا?ف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کو سونپنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ آل انگلینڈ لان ٹینس سمیت متعدد کلبس کی سرپرستی کیٹ میڈلنٹن کو سونپنے پر غور کر رہی ہیں ،ان میں ومبلڈن کلب بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ گذشتہ 65 برس سے چھ سو اٹھائیس تنظیموں سے وابستہ ہیں،وہ کچھ تنظیموں کی سرپرستی شاہی خاندان کے دیگر افراد کو بھی سونپ چکی ہیں۔شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ کو خود بھی ٹینس سے خاصی دلچسپی ہے وہ کئی بار اپنے شوہر اور بہن کے ساتھ ومبلڈن کے چند یادگار میچ دیکھ چکی ہیں۔