بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردی کے لئے خواتین کے استعمال کی روک تھام

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے خواتین کے استعمال کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں اور سفری راہداریوں پر مرد و زن کی شناخت کے لیے ان کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔غےرملکی مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کو ہوائی اڈوں اور سفری راہداریوں سے گذرنے والے مردوں اور خواتین کی تلاشی لینے اور ان کے فنگر پرننٹس چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں منصور الترکی کا کہنا تھا کہ خواتین کی تلاشی اور شناخت معلوم کرنے کے لیے لیڈیز اہلکاروں سے مدد لی جائے گی۔میجر جنرل الترکی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اہم مقامات پر چیکنگ کے دوران خواتین اور مردوں کے شناختی کارڈز کی چیکنگ کو سخت کیا جائے گا۔ بیرون ملک سفر کرنے والے مردو خواتین کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔ خواتین کی شناخت معلوم کرنے کے لیے خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔قبل ازیں ریاض میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجنر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھ کہ دہشت گرد تنظیمیں اور انتہا پسند گروپ فنڈز ریزنگ اور دھماکہ خیز مواد ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لیے خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ عبیر الحربی نامی ایک خاتون شدت پسند نے اپنے شوہر کے ہمراہ پچھلے سال ایک خود کش جیکٹ ریاض سے عسیر پہنچائی تھی۔ خاتون نے خود کش جیکٹ کو گاڑی میں اپنے پاو¿ں تلے چھپا رکھا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…